20 اگست 2016 - 07:33
یمن پر سعودی بمباری میں بیس عام شہری شہید

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں کم سے کم بیس عام شہری شہید ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کی شام شمالی یمن کے صوبے الجوف کے ایک پرہجوم بازارپراس وقت بمباری کردی جب لوگوں کی بڑی تعداد اشیائے صرف کی خریداری میں مصروف تھی۔اس وحشیانہ حملے میں چودہ افراد شہید اور بیس دیگر زخمی ہوگئے۔سعودی لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے شمالی علاقے ارحب پر بھی بمباری کی ہے جس میں چار عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔شمالی صوبے صعدہ کے علاقے باقم میں ایک گاڑی پر سعودی طیاروں کے حملے میں دو عام شہریوں کے شہید ہونے کی خـبر ہے۔ سعودی عرب کے جارح طیاروں نے حجہ، تعز اور الحدیدہ پر بھی متعدد بار بمباری کی ہے۔ دوسری جانب مغربی تعز میں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں اور یمنی فوج کے درمیان لڑائی میں سعودی اتحاد کے چالیس فوجی ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔ یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الجوف کے علاقے المصلوب پر سعودی اتحاد کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲